Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں عوامی عدالت لگے گی، مصطفی کمال

 کراچی ... پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اب فیصلے کا وقت آ گیا ۔ 29 جنوری کو عوامی عدالت لگے گی ۔ حکمرانوں کو حقوق دینے پڑیں گے نہیں تو وہ حکمرانی نہیں کر سکیں گے۔ لوگ اپنے کام چھوڑ کر تبت سینٹر پہنچیں۔ پریس کانفرنس میںانہوں نے کہا کہ کراچی میں ایسا کوئی گراونڈ نہیں تھا جہاں ہم اتنا بڑا جلسہ کر سکتے اس لئے تبت سینٹر کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہا کہ نشتر پارک کو پہلے بھی مسترد کر دیا تھا کیونکہ وہاں پر 4ہزار سے زائد کرسیاں نہیں لگ سکتی ہیں۔نشتر پارک میں جلسے نہیں بلکہ ورکرز اجلاس یا میلاد کے پروگرام ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران کراچی کی حالت کو کبھی بھی ٹھیک نہیں کر سکتے ہیں اس لئے کراچی کے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔ پورا شہر کچرے کا ڈھیر بنچکا ہے کراچی کی تعلیم تباہ ہو چکی ہے۔یہ شہر دیگر صوبوں سے بہت پیچھے رہ چکا ہے۔میں اور میرے ساتھی عوام کو حقوق دلوانے کے لئے میدان میں آئے ہیں۔ کراچی کے لوگوں کو روتا اور سسکتا ہوا نہیں دیکھ سکتے۔ 29 جنوری کے بعد حکمرانوں کو حقوق دینے پڑیں گے یا پھر وہ حکمرانی نہیں کر سکتے ہیں۔
 

شیئر: