Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان نے پاکستان کو فیری سروس شروع کرنے کی پیشکش کردی

اسلام آباد...وزیر اعظم نواز شریف نے عمان کی جانب سے مسقط سے کراچی اور گوادر تک فیری سروس شروع کرنے کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔عمان کے کونسل آف اسٹیٹ کے چیئرمین نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران عمان کے دارالحکومت مسقط سے کراچی اور گوادر تک فیری سروس شروع کرنے کی پیشکش کی۔ نواز شریف نے کہا کہ فیری سروس سے لوگوں کی بڑی تعداد کو سستا اور بہتر متبادل ذریعہ میسر ہوگا۔انہوںنے عمان کو پاکستان میں جاری توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

 

شیئر: