Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رضوان متبادل وکٹ کیپر ہیں، انضمام الحق

اسلام آباد... سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کو ابھی تک سرفراز احمد کی جگہ کسی نئے وکٹ کیپر کیلئے کوئی درخواست نہیں ملی ٹیم انتظامیہ نے اس حوالے سے کامران اکمل کو طلب کیا تو انہیں آسٹریلیا بھیجا جائے گا۔ چیف سلیکٹر نے کہا کہ سرفراز احمد کی وطن واپسی یقینی طور پر ٹیم کیلئے دھچکا ہے خوش قسمتی سے ان کے متبادل کے طور پر وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان پہلے ہی ٹیم کے ساتھ ہیں ضرورت پڑنے پر عمر اکمل بھی وکٹ کیپنگ کرسکتے ہیں۔ اسلام آبادمیں ریجنل کوچز کے اجلاس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انضمام نے کہاکہ سلمان بٹ اور محمد آصف کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی خوش آئند ہے ان کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر وہ قومی ٹیم کیلئے مفید ثابت ہوسکتے ہیں تاہم انضمام نے دونوں کی قومی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے کوئی نظام الاوقات دینے سے گریز کیا۔ مصباح کی ریٹائرمنٹ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ٹیسٹ کپتان سے بات چیت کی جائے گی ۔امید ہے کے معاملات خوش اسلوبی سے طے ہوجائیں گے۔ 
 

 

شیئر: