Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خالد اکرم رانا کے اعزاز میں اکرم گھلوکا استقبالیہ

 
 دمام اور دیگر علاقوں میں پاکستانی لیبر کا مسئلہ پیدا ہو اتو اسوقت بھی ےوتھ کو ذمہ داریاں دیں جو بخوبی انجام دیں،جدہ ،مکہ مکرمہ اور طائف سے مسلم لیگی کارکنان کی شرک
 
محمد عامل عثمانی  ۔۔ مکہ مکرمہ    
 
مسلم لیگ (ن) ریاض کے رہنما خالد اکرم رانا عمرے کی غرض سے مکہ مکرمہ آ ئے انکے اعزاز میں اکرم گھلو نے استقبالےہ دیا ۔جدہ ،ہ مکرمہ اور طائف سے مسلم لیگی کارکنان نے شرکت کی ۔ تقریب کی نظامت ملک ہمایوں ہانی ادھوال نے کی ۔تلاوت ملک ساجد عرف سجو نے کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ جدہ کے رہنما ملک محی الدین نے اپنے خطاب میں حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا کہ (ن) لیگ پاکستان بنانے والی سیاسی پارٹی ہے۔ اسے جتنا ملک کا درد ہے کسی اور کو نہیں ہوسکتا ۔ خالد اکرم رانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ استقبالیہ میرے لئے اعزاز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک محی الدین کے مشورے سے مسلم لیگ یوتھ کو مرتب اور منظم کیا اطمینان ہے کہ آ ج مسلم لےگ یوتھ زیادہ مضبوط ہوچکی ہے۔ دمام اور دیگر علاقوں میں پاکستانی لیبر کا مسئلہ پیدا ہو اتو اسوقت بھی ےوتھ کو ذمہ داریاں دیں جو بخوبی انجام دیں اسلام آباد میں حکومت کو رضامند کیا کہ متاثرہ خاندان کی معاونت کی جائے۔ حکومت نے فی خاندان 50 ہزار روپے دئیے۔ انہوںنے حکومت کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کراچی جو عرصہ سے بد امنی کا شکار تھا۔ اب وہاں امن آرہا ہے ۔ گوادر پورٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے کئی ممالک پاکستان سے معاہدے کرنے جا رہے ہیں ۔ بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھادیا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ بلندیوں پرہے ۔ کچھ ناعاقبت اندیشوں کی وجہ سے ترقی کی راہوں میں روڑے اٹکا ئے جاتے رہے ہیں لیکن پاکستان کو اب ترقی سے روکا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا روشن مستقبل صرف جمہوریت میں ہے۔ دور آمریت میں ملک کی ترقی کے 37سال ضائع ہوگئے۔ تقریب سے مسلم لیگ کے رہنما ظفر اقبال اور ملک مدثر کریم اعوان نے بھی خطاب کیا ۔ ذوالفقار بھٹی ، رانا محمد نعیم ’ لیاقت علی ، مقصود احمد اور دیگر نے شرکت کی ۔
٭٭٭٭٭٭

شیئر: