Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذولسانی صلاحیت نسیان سے بچاو

مانٹریال ..... ماہرین صحت کا کہناہے کہ ایسے افراد بالعموم زیادہ مضبوط اور مستحکم ذہنی اور دماغی صحت کے مالک ہوتے ہیں جو 2یا دو سے زیادہ زبانیں جانتے ہیں او ربول سکتے ہیں۔ کینیڈا کی مانٹریال یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے برسوں کی تحقیق و تجربے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ ذو لسانی صلاحیتوں کے حامل افراد مضبوط اور مستحکم ذہن اور دماغ کے مالک ہوتے ہیں۔ ڈھلتی عمر کے ساتھ بہت سے لوگوں میں بھول جانے کی جو عادت سرایت کرنے لگتی ہے اس سے بھی متاثر نہیں ہوتے۔ اس تحقیقی رپورٹ کی تیاری کیلئے ماہرین نے محض ایک زبان اور دو یا دو سے زیادہ زبانیں بولنے والے افراد کی ذہنی اور دماغی حالت کا تجربہ کیا اور اس کی نتیجے پر پہنچے کہ برسوں پر محیط ذولسانی اہلیت دماغ او رذہن کا طرز عمل اور انداز ردعمل دونوں کو یکسر بدل دیتا ہے اور پھر ایک ہی اطلاع یا خبر یا معاملے پر وہ اپنی ساری توجہ مرتکز کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ تجربے کے دوران یہ بھی دیکھا گیا کہ ایک زبان جاننے والے کسی بھی مسئلے کو فوری طور پر اور ٹھیک سے سمجھ نہیں پاتے۔ ضروری اور غیر ضروری قسم کے بے شمار سوالات کرکے خود بھی الجھتے ہیں اور دوسروں کو بھی الجھاتے ہیں ۔ ذو لسانی صلاحیتوں کے حامل افراد کا ذہن ایک محدود اور مختصر سرکٹ میں گھومتا ہے اور مطلوبہ معلومات باآسانی حاصل کرلیتا ہے اور یہ معلومات بالکل مناسب ہوتی ہیں۔

شیئر: