Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزن کم کرنے کیلئے ڈائٹ پلان

لندن .... ماہرین غذائیت کا کہناہے کہ اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو کسی لمبے چوڑے ڈائٹنگ پلان پر عمل کرنے سے بہتر ہے کہ آپ اپنے کھانے پینے کی طرف توجہ دیں۔ نیا سال شروع ہوچکا ہے ہر طرف وزن کم کرنے کی باتیں عام ہوگئی ہیں بیشتر افراد مٹاپا اور وزن کم کرنے کیلئے جمنازیم جانے او ر ورزش کرنے پر زور دیتے ہیں یا پھر اپنے لئے کوئی نیا ڈائٹ پلان بنوانے کی کوشش کرتے ہیں مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے پینے پر ذرا سی توجہ سے حالات یقینی طور پر بہتر ہوسکتے ہیں۔ دہلی کی ٹیوینریشنسٹ (ماہر غذائیت) اایتیکاا سمادار نے کچھ نسخے تجویز کئے ہیں جن پر عمل کرکے وزن گھٹایا جاسکتا ہے او رکمر کی چوڑائی میں باآسانی کئی انچ کی کمی لائی جاسکتی ہے۔ اچھی خوارک، مناسب مقدار میں اور موزوں وقت پر کھانی چاہئے یعنی ہر کام میں توازن ہونا چاہئے۔ناشتہ تگڑا ہونا چاہئے اسکے بعد معتدل قسم کا کھانا دن کے وقت کھائیں اور رات کا کھانا یا ڈنر بہت مختصر ہونا چاہئے۔ کوشش کریں کہ غذائیت سے بھرپور چیزیں کھائی جائیں۔زندگی گزارنے کے طور طریقوں کو اپنانا چاہئے۔ صبح سویرے پورا ناشتہ باقاعدہ لینے سے بہتر ہے کہ مٹھی بادام کھالیا کریں۔ شکر کی یومیہ حاجت پوری کرنے کیلئے خالص قسم کا میپل سیرپ لینا چاہئے بہت سے لوگ پیاس کو بھوک کے مماثل سمجھتے ہیں اسلئے مشورہ یہ ہے کہ آپ پہلے پانی پینے کو اپنا شعار بنائیں۔ صبح سویرے خالی پیٹ میں اچھا خاصا پانی پینے سے بیکار اور فالتو قسم کے اسنیکس کی کوئی ضرورت نہیں رہیگی وقتاً فوقتاً ہلکی پھلکی چیزیں کھاتے رہنے سے آپ کی بھوک کی شدت کم ہوسکتی ہے۔
 

شیئر: