Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کا طاقتورترین پاکستانی ،عالمی ریسلر بننے کا خواہاں

لندن ... پاکستان کا ہلک مین مردان کا 25سالہ ارباب خضر حیات توجہ کا مرکز بنا ہو اہے۔ اس کا وزن 68اسٹون اور قد6فٹ 3انچ ہے ۔ سامان سے بھرا ٹریکٹر کھینچنا اسکے لئے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ اب وہ حقیقی زندگی میں ہرکلس بننا چاہتا ہے ۔ خضر حیات کوبہت سے لوگ دنیا کا سب سے طاقتور شخص تسلیم کرتے ہیں۔ اب وہ ڈبلیو ڈبلیو ای مقابلے میں شرکت کر کے عالمی سطح کا ریسلر بننا چاہتا ہے ۔ اپنے تن و توش اور توانائی کو برقرار رکھنے کے لئے وزانہ 36انڈے ناشتے میں کھاتا ہے۔ دن بھر میں وہ 10ہزار کیلو ریز ہضم کر لیتا ہے ۔ ٹریکٹر کھینچنے کے علاوہ وہ کسی بھی آدمی کو اےک ہاتھ پر اٹھا لیتا ہے ۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق خضر حیات نے کہا کہ وہ پوری طرح صحتمند ہے۔کسی طرح کی تکلیف یا عارضہ سے اسکا پالا نہیں پڑا ۔اپنی یہ صحت اور طاقت اس وقت تک ضرور برقرار ر کھنا چاہتا ہے جب تک ریسلنگ کا عالمی چیمپیئن نہ بن جائے ۔ خضر حیات کے مطابق بچپن سے ہی اسکا وزن بڑھنے لگا تھا۔ اسکا دعویٰ ہے کہ جاپانی مقابلے میں وہ 10ہزار پاونڈ وزن بھی اٹھاچکا ہے۔ 

 

شیئر: