Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر کے گیراج میں طیارے کا سیمو لیٹر

لندن ... برطانیہ کے بیڈ فورڈ شائر علاقے میں رہنے والے اےک شخص نے جو پیشے کے اعتبار سے پائلٹ ہے ۔ ہوا بازی کے شوق میں جنون کی حد تک مبتلا ہے ۔ اب اس نے اپنے گھر کے گیراج میں بوئنگ 737طےارے کا سیمو لیٹر نصب کر دیا ۔ 53سالہ مارک لو وین کا کہنا ہے کہ اسکے خیال میں سیمولیٹر کی خریداری اسکی زندگی کا سب سے اہم اور اچھا فیصلہ ہے کیونکہ اب وہ اسکی مدد سے دنیا بھر میں جہاں چاہے وہاں اڑان بھر سکتا ۔ مارک کاکہنا ہے کہ طیارے اڑانے کا 20سالہ تجربہ ہے ، اتفاق سے اس نے اپنے ایک دوست کی مشاورت سے یہ سیمولیٹر خریدا اور گھر میں نصب کر دیا تاہم گھر کے گیراج میں سیمولیٹر نصب کرنے کا کام اچھا خاصامشکل تھا مگر مستقل کوششوں سے وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو گیا ۔ مارک کے مطابق جب اس نے پہلی مرتبہ سیمولیٹر کا ذکر اپنی بیوی سے کیا تو انہیں یقین ہی نہیں آیا مگر اب وہ بھی اس سے کافی خوش ہیں۔

شیئر: