Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے لئے فیصلہ کن وقت ہے ،عمران خان

 اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے یہ فیصلہ کن وقت ہے۔پانامہ پیپرز میں جس جس کا نام آیا ان سب نے جواب دیالیکن ہمارے وزیراعظم تکنیکی باتوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ جمعہ کو سپریم وکرٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی بد قسمتی ہے کہ یہ پانامہ پیپرز میں پھنس گئے ۔ نیب خود کہتی ہے کہ روزانہ ملک میں 12 ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے لیکن ہزاروں کی چوری والے جیلوں میں پڑے ہیں اور اربوں کی چوری والے باہر ہیں۔ وزیراعظم کو تبدیل کردیں سب ٹھیک ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ 3 ماہ کے لیے نیب مجھے مل جائے تو بڑے بڑے چوروں کو پکڑ کر دکھاوں گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل شخصیات نہیں مضبوط نظام اور اداروں کا مرہون منت ہے۔

شیئر: