Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد حفیظ نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

برزبن .... بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد ایک عرصے کے وقفے کے بعد قومی ٹیم میں واپس آنے والے محمد حفیظ نے گابا کرکٹ گراونڈ میں منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے بولنگ کا آغاز کیا تو دوسرے اینڈ سے محمد حفیظ نے ان کا ساتھ نبھایا۔ برزبن کرکٹ گراونڈ پر بولنگ کا آغاز کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے۔ اس سے قبل کسی بھی اسپنر نے اس میدان پر بولنگ میں اٹیک کرنے کا اعزاز حاصل نہیں کیا۔یاد رہے کہ محمد حفیظ آئی سی سی کی جانب سے عائد کردہ ایک سالہ پابندی کے بعد پہلی مرتبہ عالمی سطح پر بولنگ کر رہے تھے۔2014 ءمیں پہلی مرتبہ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد حفیظ پر بولنگ نہ کرنے کی پابندی لگی۔
 

شیئر: