Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

66سالہ آسٹریلوی شہری نے قرآن حفظ کرلیا

آسٹریلیا ۔۔۔۔آسٹریلیاکے 66سالہ شہری نے پی ایچ ڈی کیلئے آنے والے عرب شہری شیخ سامی سے قرآن کریم حفظ کرلیا۔فادی عنکلیس نے بتایا کہ 1990ء میں لبنان سے آسٹریلیا پہنچا تھا۔ مقامی خاتون سے شادی کرلی تھی۔ یہاں کے ماحول میں حلال و حرام میں فرق نہیں کررہا تھا۔ مذہب کے حوالے سے فتنوں کی بھرمارتھی ، سوچتا تھا کہ ایک انسان بیک وقت کفر اور ایمان، سچ اور جھوٹ والے راستے پر نہیں چل سکتا۔ میرے ذہن نے سمجھایا کہ قرآن کریم سے تعلق اور اسے حفظ کرنے کی بدولت ہی تم اور تمہارا خاندان دنیاوی فتنوں سے نجات پاسکتا ہے۔ بچپن سے قرآن کریم حفظ کرنا چاہتا تھا لیکن کیسے کروں؟ اس کا جواب نہیں مل رہا تھا، کئی بار کوشش کی کامیاب نہ ہوسکا۔ اللہ تعالیٰ نے میری ملاقات جنوبی آسٹریلیا کی عمر بن الخطاب جامع مسجد میںعرب شہری سامی الشمرانی سے کرادی۔ پتہ چلا کہ جامع مسجد میں قرآن کریم کی تلاوت سکھانے کا انتظام ہے۔ شیخ سامی اور شیخ حسن القحطانی قرآن کریم حفظ کراتے ہیں۔ میں نے اس پروگرام میں اپنا نام درج کرالیا۔اللہ کے فضل سے جلد قرآن پاک حفظ کرلیا۔ الشمرانی نے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ وہ مدینہ منورہ کی اسلامی یونیورسٹی کے تدریسی عملے سے منسلک ہیں اور آسٹریلیا پی ایچ ڈی کیلئے آئے ہوئے ہیں۔

شیئر: