Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں سعودی عرب کی مدد کرینگے، ٹلرسن

واشنگٹن۔۔۔۔امریکہ کے نامزد وزیر خارجہ ٹلرسن نے واضح کیا کہ امریکہ یمن کی قانونی حکومت کی بحالی کیلئے سعودی عرب کی مدد کریگا۔وہ امریکی کانگریس کے سامنے کاغذات نامزدگی پیش کرکے ارکان کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔امریکی سینیٹر نے جب ان سے دریافت کیا کہ بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ بم استعمال کرنے پر سعودی عرب کے ساتھ کیا رویہ اختیار کیا جائے گا۔نامزد وزیر خارجہ نے یمن میں شہریوں پراسمارٹ بم استعمال کرنے کی تردید کی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ سعودی عرب کی مدد کریگااور فوجی ٹھکانوں پر حملے کے حوالے سے مزید ٹریننگ اور خفیہ معلومات زیادہ سے زیادہ فراہم کرنے کا اہتمام کیا جائے گا۔جتنی زیادہ معلومات سعودی عرب کو فراہم کرینگے اور فوجی ٹھکانوں پر حملوں کے حوالے سے جتنی بہتر تربیت کرینگے منفی اثرات کم سے کم ہونگے۔

شیئر: