Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تل ابیب ،اسرائیلی دارالحکومت رہے گا، جیمس میٹس

واشنگٹن۔۔۔۔۔۔امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس نے واضح کیا ہے کہ تل ابیب ہی اسرائیل کا دارالحکومت ہے اور رہے گا۔انہوں نے یہ بات نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کے اس موقف کے برعکس کہی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کریگا اور امریکی سفارتخانہ القدس منتقل کریگا۔نامزد امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ نے ابتک القدس کواسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیںکیا آئندہ بھی اس موقف کی پابندی کی جائے گی۔تل ابیب ہی اسرائیل کی سیاسی و عسکری قیادت کا مرکز ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں و اسرائیلیوں کے درمیان خلیج پاٹنے کی ضرورت پر زورد یا۔

شیئر: