Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران، سنی مبلغین کی قید میں توسیع

تہران۔۔۔۔۔ ایرانی حکام نے سنی مبلغین کی قید کی میعاد میںتوسیع کردی اور سزائے موت کی دھمکی دی ہے۔ ایرانی حکام مولوی امان اللہ البلوشی اور حافظ عبدالکریم کوہی کو ایک عرصے سے حراست میں لئے ہوئے ہیں۔ ایرانی جاسوسوں نے جلد ہی موت کی سزا دینے کی دھمکی دی ہے۔ تواصل ویب سائٹ کے مطابق مولوی امان اللہ نے بتایاکہ گزشتہ ہفتے 5گھنٹے تک کرنٹ لگا کر تشدد کیا گیا،ایرانی محکمہ خفیہ کے اہلکار یہ اعترافی بیان ریکارڈ کرانے پر زور دے رہے ہیں کہ سنی علماء کے سامنے ایسی سرگرمیوں کا اعتراف کروں جو کی ہی نہیں۔ خفیہ اہلکار نے کہا کہ سزائے موت کا فیصلہ ہوچکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ زاہدان شہر میں محکمہ خفیہ کے افسر حاج آغا شاہ نظری ہر مہینے پوچھ گچھ کرتے ہیں قیدیوں پر بدترین جسمانی و ذہنی تشدد کیاجاتاہے۔

شیئر: