Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر سندھ سعید الزماں کی سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین

کراچی...گورنر سندھ جسٹس سعید الزماں صدیقی کو جمعہ کو کراچی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ گورنر ہاوس میں ادا کی گئی۔مفتی تقی عثمانی نے نماز جنازہ پڑھائی۔نماز جنازہ سے قبل پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ نماز جنازہ میں قائم مقام گورنر آغا سراج درانی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،وفاقی وزیرعبدالقادر بلوچ سمیت وفاقی و صوبائی قیادت، سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور دیگر شخصیات نے شرکت گی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات تھے۔سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس سعید الزماں صدیقی سندھ کے 31ویں گورنر تھے۔ 11 نومبر 2016 کو گورنر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔صرف 2 ماہ 2 دن عہدے پر فائز رہے۔ 2008 کے صدارتی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے ا نہیں صدارتی امیدوار بھی نامزد کیا تھا۔
 

شیئر: