Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نااہلی کےلئے عدالتی ڈیکلئیریشن ضروری ہے،مخدوم علی خان

 اسلام آباد ...سپریم کورٹ میںپانا مہ کیس کی سماعت کے دوران وزیرا عظم کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی کی نااہلی کےلئے ٹھوس شواہد کی ضرورت ہوتی ہے ۔وزیراعظم کے خلاف آرٹیکل 62 کے تحت نااہلی کےلئے عدالتی ڈیکلیئریشن ضروری ہے۔5 رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی۔ مخدوم علی خان نے دلائل میں کہاکہ وزیراعظم کے قومی اسمبلی سے خطاب کو ماضی میں بھی چیلنج کیا گیاکہ اسپیکر نے ڈکلیئریشن کے بغیر ریفرنس مسترد کر دیا تھا سپریم کورٹ نے بھی لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔ صدیق بلوچ کی نااہلی کا فیصلہ ٹریبونل سطح پر ہوا۔ ٹریبونل نے صدیق بلوچ سے انگریزی کے مضمون کے بنیادی سوال بھی پوچھے ۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے سوالات کی بنیا دپرنااہلی ختم کی۔ دوبارہ الیکشن کاحکم دیا۔جسٹس آصف کھوسہ نے ریمارکس دئیے کہ وزیراعظم کے وکیل نے دلائل میں جن مقدمات کا حوالہ دیا وہ الیکشن کمیشن کے خلاف تھے۔ٹریبونل کے خلاف نہیں۔وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ مشرف کی نااہلی کا فیصلہ عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ہوا۔آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق کے بھی ضابطے موجود ہیں۔جسٹس آصف کھوسہ نے کہاکہ عدالت نے فیصلے میں قراردیا کہ مشرف نے حلف کی خلاف ورزی کی۔ ¾سپریم کورٹ نے وہ فیصلہ سندھ ہائیکورٹ بار کیس میں دیا تھا ۔
 
 

شیئر: