Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ میں قیادت اعزاز ہو گا،ویراٹ کوہلی

 نئی دہلی..ہندوستانی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں 2019ءکے ورلڈ کپ کو مد نظر رکھتے ہوئے شرکت کریں گے۔ ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت بڑا اعزاز ہوگا۔ کوہلی کی قیادت میں ہند کی ٹیسٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف 4-0سے کامیابی سمیٹی تھی ۔ ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے چند دن پہلے ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اچانک قیادت سے دستبرداری کا اعلان کردیا اس کے بعد بورڈ نے ان دونوں ٹیموں کی قیادت بھی کوہلی کو سونپ دی۔ اب ویراٹ کوہلی تینوں ٹیموں کے کپتان ہیں ۔ کوہلی نے کہا کہ انہیں مہندر سنگھ دھونی کی رہنمائی حاصل ہوگی جو کھلاڑی کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہے تاہم میرے لئے بڑا اعزاز یہ ہوگا کہ ٹیم کو کامیابیوں کے تسلسل کے ساتھ ورلڈ کپ تک بھی پہنچاو¿ں اور میگاایونٹ میں قیادت کا اعزاز حاصل کروں۔ ہندوستانی ٹیم اس وقت ون ڈے رینکنگ میں تیسری نمبر پر ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی میں بھی اپنے اعزاز کا دفاع کرنا ہے۔ کوہلی نے کہا کہ 2ورلڈ کپ کھیل چکا ہوںٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپس میں بھی شرکت کا اعزاز ہے لیکن کپتان کے طور پر ورلڈ کپ کھیلنا بہرحال منفرد اعزاز ہے ۔ 
 

شیئر: