Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک اوور میں 3وکٹیں، ٹرسکاری نے میلبورن اسٹارز کو فتح دلادی

 سڈنی/پرتھ... ویمنز بگ بیش لیگ کے میچوں میں سڈنی سکسرز نے 16اور میلبورن اسٹارز نے 37رنز سے فتح سمیٹ لی۔ سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ہوبارٹ ہری کینز کے خلاف 6وکٹوں پر 134رنز بنائے۔ کپتان ایل سی پیری 60رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہی۔ ہوبارٹ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 118رنز بناسکی اور اس کی8وکٹیں گریں۔ ایلی نے 3کھلاڑیوں کا آوٹ کیا۔ دوسرے میچ میں ایڈیلیٹ اسٹرائیکرز کو 126رنز کا ہدف ملا تھا لیکن وہ 88رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کیمرون میلبورن اسٹارز کی ٹاپ اسکورر تھی جنہوں نے 42رنز بنائے۔ ایڈیلیٹ اسٹرائیکرز کو بیمز اور ٹرسکاری کی عمدہ بولنگ نے ہدف تک نہیں پہنچنے دیا۔ خاص طور پر ایک ہی اوور میں ٹرسکاری نے 3کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے فتح میں بنیادی کردار ادا کیا۔

شیئر: