Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نقدی نکالنے پر پابندیوں میں نرمی کا امکان

نئی دہلی.. نوٹ بندش کے فیصلے کے بعد رواںماہ اختتام پر ملک بھر میں اے ٹی ایم سے نقدی نکالنے کی صورتحال معمول پر آجائے گی۔ یہی نہیں بلکہ ریزرو بینک بھی نقدی نکالنے پر لگی پابندیوں میں نرمی کرسکتا ہے ۔ بینکنگ سیکٹر کے ذرائع نے واضح طور سے بتایا کہ فی الحال اے ٹی ایمز میں 9ہزار کروڑ روپے یومیہ ڈالے جارہے ہیں جبکہ نوٹ بندش کے ابتدائی دنوں میں یہ اعداد و شمار 2سے 3ہزار کروڑ ہی تھے۔ ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں ایک سرکاری افسر نے کہا کہ اے ٹی ایمز میں نقدی کی حالت میں بہتری آئی ہے۔ آر بی آئی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔ فی الحال ایک ہفتے میں 24ہزار روپے اور ایک دن میں 4500روپے نکالے جاسکتے ہیں۔ ایک پرائیویٹ بینک کے افسر نے بتایا کہ میٹرو شہروں میں ہر روز وہی لوگ رقم نکالنے کے لئے قطار میں لگتے ہیں جس سے بھیڑ لگ جاتی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ 8نومبر سے پہلے 125ٹرانزیکشن ہوا کرتی تھیں لیکن اب ایک دن میں 300ٹرانزیکشن ہوتی ہیں ۔

شیئر: