Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سماجوادی کے انتخابی نشان کے تنازع پر فیصلہ محفوظ

نئی دہلی... اترپردیش کی حکمراں جماعت سماجوادی پارٹی کے داخلی جھگڑے اور تنازع کی سماعت کرتے ہوئے جمعہ کو الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ سماجوادی پارٹی میں اس وقت 2 گروپ ہیں ایک کی قیادت ملائم سنگھ یادو اور ان کے بھائی شیوپال یادو کررہے ہیں دوسرے کی قیادت وزیراعلیٰ اکھلیش یادو جو ملائم سنگھ کے بیٹے ہیں اور رام گوپال یادو کررہے ہیں۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچ کر دونوں گروپوں نے سماجوادی پارٹی کے انتخابی نشان سائیکل کا دعویٰ کیا ۔ ملائم سنگھ نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے بانی اور قومی صدر ہیں لہذا سائیکل کا انتخابی نشان ان کو ملنا چاہیے۔ اکھلیش گروپ کی نمائندگی کرتے ہوئے رام گوپال یادو او ر نریش اگروال نے دلائل دئیے کہ ان کے گروپ کو 229ارکان اسمبلی میں سے پارٹی کے 200سے زائد ارکان کی حمایت ہے ۔ یہی نہیں بلکہ ارکان پارلیمنٹ کی اکثیریت بھی اکھلیش گروپ کے پاس ہے۔ الیکشن کمیشن نے دونوں گروپوں سے 4گھنٹے کی سماعت کی اور پھر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا جس کے بعد دونوں گروپوں میں قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔

 

شیئر: