Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھادپر سبسڈی جاری رکھی جائے ،نواز شریف کا حکم

اسلام آباد.... وزیراعظم نوازشریف نے کھاد پر سبسڈی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں کسان کا اہم کردار ہے ۔ زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق نواز شریف نے کھاد پر سبسڈی جاری رکھنے کا حکم دیا اور کہا کہ کسان کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے ۔کھاد پر سبسڈی جاری رہنی چاہئے تاکہ اہم فصلوں کے اہداف حاصل ہو سکیں۔ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔مجموعی ترقی کی شرح بڑھانے کے لئے کسانوں کو سہو لتیں فراہم کرنا ہوں گی۔

 

شیئر: