Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر لیگ: بابرکی عمدہ بیٹنگ، مزید3میچوں کا فیصلہ

 
خواجہ طاہر، نزاکت علی اور نعیم بٹ نے مین آف میچ بننے کا اعزاز حاصل کیا، الحرمین ، گرین اسٹار اور لاہور بادشاہ کی ٹیمیں جیت گئیں
 
جی ایس ایوب۔ خمیس مشیط
 
دوسرے ایس سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید 3میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ الحرمین کلب نے اسٹار خمیس کو 5وکٹوں سے شکست دے دی۔ اسٹار خمیس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوور زمیں 8وکٹوں کے نقصان پر 155رنز بنائے ، صادق اور شاکر نے 33-33، ناتھن نے 23اور ڈاکٹر یاسر نے 19رنز بنائے۔ الحرمین کی جانب سے حفیظ ، زین انور اور حامد نے 2،2،2عثمان نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں الحرمین نے مطلوبہ رنز 5وکٹوں کے نقصان پر 143اوورز میں پورے کرلئے۔ نعیم بٹ کی عمدہ بیٹنگ 62رنز بنائے ، وسیم نے 24، حفیظ نے 29، سہیل نے 12رنز بنائے۔ اسٹار خمیس کی جانب سے شائن نے 2، شاکر اور ڈاکٹر یاسر نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ نعیم بٹ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 
خیبرپختون خوا کو گرین اسٹار کے ہاتھوں 3وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، خیبرپختون خوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں پر 198رنز بنائے جس میں راشد محمود نے 44، عماد علی نے 27، حسنات لیاقت نے 24اور رانا جہانزیب نے 18رنز بنائے۔ گرین اسٹار کی جانب سے نزاکت نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، کپتان محمد افضل نے 2، ثاقب رضا اور نیاز علی شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں گرین اسٹار نے 173اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 202رنز بنائے ۔ صباحت علی نے 38، نزاکت علی نے 34، یٰسین ملک نے 32، شاہد علی خان نے 31رنز بنائے۔ خیبرپختون خوا کی جانب سے حسنات لیاقت اور محمد سلیم نے 2،2اصغر علی خان اور سید انعام اللہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ نزاکت علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 
لاہور بادشاہ نے بن عارف کو 7وکٹوں سے شکست دے دی، بن عارف نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے۔ بابر نے 80، عقیل نے 47، کاشف نے 6رنز بنائے ۔ لاہور بادشاہ کی جانب سے خواجہ طاہر نے 3، ثمر حسین نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں لاہور بادشاہ نے 15.2اوور زمیں 3وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنائے۔ خواجہ طاہر نے 59، ارسلان نے 24، راشد عباسی نے 22اور ثمر حسین نے 19رنز بنائے۔ بن عارف کی جانب سے غضنفر علی اور عقیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ لاہور بادشاہ نے خواجہ طاہر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 
٭٭٭٭٭٭

شیئر: