Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذاکر نائیک نے تنظیم پر پابندی کا فیصلہ چیلنج کردیا

نئی دہلی.... بین الاقوامی اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلامک ریسرچ فاو¿نڈیشن پر عائد پابندی کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مودی سرکار سے 17جنوری کو کیس کی تمام تفصیلات طلب کر لیں۔ اسلامک ریسرچ فاو¿نڈیشن اور پیس ٹی وی پر گذشتہ سال نومبر میں دہشت گردی کے الزامات کے تحت پابندی عائد کر دی تھی ڈاکٹر ذاکر نائیک کے اداروں پر کریک ڈاون کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ اسلامک ریسرچ فاونڈیشن نے مودی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی پابندی کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے پابندی کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا۔حکومت نے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کے تحت پابندی عائد کر کے ملکی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی ہے ۔ مطابق اسلامک ریسرچ فاو¿نڈیشن پر پابندی کے نوٹیفکیشن میں کوئی وجہ نہیں بتائی گئی کہ سپریم کورٹ کے کن قوانین کے مطابق اس قسم کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں؟۔

 

شیئر: