Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹار وارز فلموں کے بارے میں عجائب گھر تعمیر ہوگا

  لاس اینجلس ..... ہالی وڈ کی مشہور سائنس فکشن فلم اسٹار وار ز کے خالق جارج لوکس نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اسٹار وار عجائب گھر بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس عجائب گھر کی تعمیر پر ایک ارب ڈالر لاگت آئیگی اور تمام اخراجات جارج لوکس برداشت کرینگے۔ عجائب گھر میں اس سیریز کی مختلف فلموں میں استعمال ہونے والی یادگاری اشیاءرکھی جائیں گی، تصاویر بھی موجود ہونگی اور شائقین فلموں کے مختلف کرداروں کو بھی اپنے سامنے دیکھ سکیں گے۔ قبل ازیں یہ پروجیکٹ سان فرانسسکو میں تعمیر کیا جانا تھا لیکن بعدازاں اسے لاس اینجلس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ عجائب گھر ایکسپوزیشن پارک میں تعمیر ہوگا آس پاس دیگر سیاحتی مقامات کی موجودگی سے شائقین کو یہاں آنے میں زیادہ سہولت ہوگی۔ یہ مقام یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا سے بھی قریب ہے جہاں جارج لوکس نے فلمسازی کی تعلیم حاصل کی تھی۔ 

شیئر: