Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاند کی عمر 46لاکھ سال ہے،نئی تحقیق

  لاس اینجلس ..... انسان چاند پر پہنچ گیا ہے لیکن دہائیاں گزر جانے کے باوجود یہ سوال اب بھی تحقیق طلب ہے کہ چاند کی عمر کتنی ہے۔ چاند پر بھیجے گئے مشن اپولو 14 مون واکر نے چاند کی سطح سے جمع کی گئی مٹی اور پتھرو ںکے جن نمونوں پر تحقیق کی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ چاند کی عمر سائنسدانوں کے پرانے اندازوں سے کہیں زیادہ ہے۔ ریسرچ ٹیم کے مطابق چاند نے نظام شمسی کی تشکیل کے 6کروڑ سال کے دوران جنم لیا تھا او راسکی عمر لگ بھگ 46لاکھ سال ہے۔ قبل ازیں یہ خیال کیا جارہا تھا کہ چاند نظام شمسی کے قیام میں آنے کے 10تا 20کروڑ سال بعد وجود میں آیا۔ سائنسدانوں نے اپولو 14کے ذریعے جمع کردہ معدنیات کے نمونوں کے ذرات پرتحقیق کی ۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی خاتون محقق کا کہناتھا کہ زرقون کے ان ننھے منے ذرات میں حیرت انگیز معلومات محفوظ ہیں۔ ان سے زمین کی تشکیل اور اس میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات مل سکتی ہیں ۔ چاند زمین کے ملبے سے ہی وجود میں آیا اور اسکی عمر 45لاکھ 40ہزار سال سے زائد ہے۔
 

شیئر: