Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میٹرک کے طالبعلم کا ڈرون کی تیاری کیلئے5 کروڑ کا معاہدہ

گجرات .. میٹرک کے طالب علم نے کمرشل بنیاد پر ڈرون کی تیاری کے لئے ریاستی حکومت سے 5کروڑ روپے کا معاہدہ کرلیا ۔14سالہ طالبعلم نے پروٹوٹائپ ڈرون تیار کیا ہے جو جنگ زدہ علاقوںمیں بارودی سرنگوں کی تلاش کرکے انہیں ناکارہ بنانے کےلئے استعمال ہوگا۔ اسے اخبار میں یہ خبر پڑھ کر کہ بارودی سرنگیں پھٹنے سے بڑی تعداد میں فوجی ہلاک ہو جاتے ہیں ڈرون بنانے کا خیال آیا۔ گجرات گلوبل سمٹ میں اس نے اپنے تیار کردہ ڈرون ماڈل پیش کئے۔اس موقع پر ریاست گجرات کے محکمہ برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین نے پراجیکٹ کو سراہا اور5کروڑ روپے کا معاہدہ طے پاگیا۔ گجرات حکومت طالب علم کو ڈرون بنانے کےلئے مطلوبہ سہولتیں فراہم کرے گی ۔

 

شیئر: