Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاغذ اور بٹوے کی طرح تہہ ہوجانے والا موبائل

  سیول .... اسمارٹ فون کی دنیا میں معروف جنوبی کوریائی کمپنی نے اب ایسا موبائل فون بھی تیار کرلیا جو کاغذ اور جیبی بٹوے کی طرح تہہ ہوسکے گا۔ صارفین ایسے فون کا برسوں سے انتظار کررہے تھے اور کمپنی کا کہناہے کہ یہ فون اسی سال مارکیٹ میں پیش کردیا جائیگا۔ گزشتہ سال اگست میں ایسی خبریں آئی تھیں کہ کمپنی تہہ ہونے والا موبائل بنا رہی ہے جو کھلنے کے بعد 7انچ کے ٹیبلٹ کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ موبائل فون مارکیٹ سے منسلک ماہرین کا کہناہے کہ اسی سال کی تیسری سہ ماہی میں یہ فون صارفین کے ہاتھ میں ہوگا اور ابتدائی طور پر دنیا بھر میں اسکے ایک لاکھ ہینڈ سیٹس فروخت کئے جائیں گے۔ طلب کو دیکھتے ہوئے اس میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ کمپنی طویل عرصہ سے تہہ ہونے والے فون کی ٹیکنالوجی پر کام کررہی تھی اور گزشتہ سال پیش کئے جانے والے فون کی وجہ سے پیدا شدہ مسائل کے باعث اسے مارکیٹ میں لانے میں تاخیر کی گئی تاکہ مزید کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔ 
 

شیئر: