Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل فون جیسا جدید ترین پستول تیار

  واشنگٹن ..... ایک امریکی کمپنی نے ایسا پستول تیار کیا ہے جو فولڈ ہونے کے بعد اشاریہ 38کی ہینڈ گن دکھائی دینے لگتا ہے۔ کمپنی اسے آئندہ ماہ مارکیٹ میں لے آئے گی ۔ اس بات کا واضح امکان ہے کہ اسے غیر قانونی طور پر یورپ اور ایشیا بھی پہنچایا جاسکتا ہے۔ مینی سوٹا میں قائم کمپنی کا یہ پستول ڈبل بیرل بندوق کی طرز پر بنایا گیا ہے اور اس میں بیک وقت 2گولیاں ڈالی جاسکتی ہیں اور درست نشانے کیلئے لیزر لائٹ بھی موجود ہے۔ پستول کو تہہ کیا جائے تو یہ بالکل موبائل فون جیسا نظر آنے لگتا ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ کوئی جدید موبائل ہے۔ کمپنی کو فروخت کیلئے پیش کئے جانے سے قبل ہزاروں آرڈر مل چکے ہیں۔ اسکی قیمت 395ڈالر رکھی گئی ہے او رکمپنی نے پولیس کو بھی بتا دیا ہے کہ وہ اس حوالے سے چوکس رہے تاکہ کوئی غلط فہمی پیدا نہ ہو کیونکہ بظاہر لوگ اسے موبائل فون ہی سمجھیں گے۔
 

شیئر: