Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم آمی دباو میں نہیں چھوڑی،ودیا بالن

نئی دہلی..... بالی ووڈ میں اپنی سنجیدہ اداکاری کے لئے جانی جانے والی اداکارہ ودیا بالن نے فلم ” آمی “میں کام کرنے سے انکار کر دیا ۔ ودیا بالن نے اس بات کی تردید کی کہ کملا داس پر بننے والی آپ بیتی پر بننے والی فلم دباو میں چھوڑی ہے ۔کملا داس کیرالہ کی شاعرہ اور مصنفہ تھیں۔ موت سے قبل اسلام قبول کرلیا کرکے اپنا نام کملا ثریا رکھ لیا تھا ۔ ودیا فلم میں وہ کملا داس کا کردار ادا کرنے والی تھیں۔ اب انہوں نے کام کرنے سے انکار کر دیا ۔ ودیا نے کردار ادا کرنے کی تیاری تو کر لی تھی لیکن فلم بنانے کے عمل کو لے کر ان کے ڈائریکٹر کمال الدین محمد ماجد کے ساتھ کچھ اختلافات تھے۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ودیا بالن نے شیو سنیا کے دباﺅ میں آکر فلم میں کام سے انکار کیا۔

شیئر: