Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسافروں کو جہاز سے اتار دیا گیا

بالی .... انڈونیشیا کے معروف تفریحی جزیرے بالی سے آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ جانے والی پرواز پر سوار2خاندانوں کو اس وقت جہاز سے اتار دیا گیا جب انہوں نے اپنی سیٹوں کے بجائے دیگر مسافروں کی سیٹوں پر قبضہ کرلیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ بورڈنگ کے وقت انہیں الگ الگ سیٹیں دی گئی تھیں لیکن یہ لوگ ایک ہی جگہ بیٹھنا چاہتے تھے جس پر یہ مسئلہ پیدا ہوا۔ عملے نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی لیکن جب کچھ نہ بن پڑا تو ان خاندانوں کو بچوں سمیت طیارے سے زبردستی اتار دیا گیا۔ لوگوں کا کہناتھا کہ وہ کمپنی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرینگے۔
 

شیئر: