Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امتیاز علی کا جاپانی پروڈکشن کمپنی سے معاہدہ

نئی دہلی.... بالی وڈ فلم ساز امتیاز علی نے اپنی نئی فلم”لو ان ٹوکیو“ کے لئے جاپان کے سب سے بڑے پروڈکشن ہاوس کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔فلم انڈسٹری کے ذرائع نے بتایا کہ امتیاز علی کی ہدایت میں بننے والی فلم میں2 مختلف تہذیبوں کے درمیان محبت کو دکھایا گیا ہے۔ اس فلم کا ٹائٹل 1966 میں ر یلیز ہونے والی آشا پاریکھ اور جوائے مکھرجی کی فلم ”لو ان ٹوکیو“سے لیا گیا ہے تاہم یہ پرانی فلم ”لو ان ٹوکیو“ کا ریمیک نہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ”لو ان ٹوکیو“ کی پوری شو ٹنگ جاپان میں ہوئی ہے۔

شیئر: