Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وڈیو گیمز نے برازیلی فٹبالر کو کروڑ پتی بنادیا

ریو ڈی جینرو ..... وڈیو گیمز نے برازیلی فٹبالر وینڈل لیرا کو اتنا مالدار بنادیا کہ اب و ہ اصل کھیل کے بجائے کمپیوٹر پر کھیلے جانے والے مقابلوں کو نیا کیریئر بناچکا ہے۔ برازیل کے ایک لیگ میچ میں وینڈل کے خوبصورت گول نے اسے سال کے بہترین گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز دلوایا تھا جس کے بعد اسکے کیریئر میں بھی تبدیلی آئی لیکن وڈیو گیمز کی وجہ سے اس نے صرف 27برس کی عمر میں ریٹائرمنٹ لے لی او راب میدان کے بجائے کرسی پر بیٹھ کر فٹبال کھیلتے ہوئے حقیقی کھیل کی نسبت کہیں زیادہ کمائی کررہے ہیں۔ اسکا کہناتھا کہ میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ وڈیو گیمز میرے لئے اتنے فائدہ مند ثابت ہونگے۔
 

شیئر: