Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا کو بھی عرفان جیسا بولر مل گیا

برسبین....آسٹریلوی ٹیم کو بھی پاکستانی فاسٹ بولر محمد عرفان جیسا طویل القامت بولر مل گیا ۔ 6فٹ 8انچ قد کے مالک بلی اسٹین لیک نے گزشتہ روز پاکستان کے خلاف پہلے ونڈے میچ میں شرکت کرکے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا۔ اسٹین لیک 150کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرتے ہیں اور صرف 22سال کے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں شمولیت کی خبر سن کر وہ حیرت زدہ رہ گئے تھے۔ پہلے میچ میں اسٹین لیک نے اچھی بولنگ کی اور 3اوور میں صرف 13رنز دئیے لیکن کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ 

شیئر: