Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تکیے ہر2سال بعد تبدیل کئے جائیں، ماہرین

لندن ..... عام طور پر لوگوں کو اندازہ نہیں کہ تکیے اور گھریلو استعمال کی دیگر اشیاءکی میعاد کیا ہوتی ہے۔ انہیں طویل عرصے تک استعمال کیا جاتا ہے۔ اب ماہرین نے تحقیق کے بعد گھریلو استعمال کی اشیاءکے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ انہیں مناسب وقت پر تبدیل کیا جانا ضروری ہوتا ہے۔ ان اشیاءمیں تکیے، کھانے محفوظ رکھنے کیلئے استعمال ہونے والی پلاسٹک کے ڈبے، ٹوتھ برش،چوپنگ بورڈز، لکڑی کے چمچے،ٹوائلٹ برش، سلیپر اور ہیئر برش وغیرہ شامل ہیں۔ تکیوں کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ا نہیں ہر 2 سال بعد تبدیل کرلینا چاہئے اسی طرح چوپنگ بورڈ کی عمر ایک سال، پلاسٹک کے ڈبوں کی میعاد 3ماہ،لکڑی کے چمچے 5سال ، ٹوائلٹ برش اور سلیپر 6، 6ماہ جبکہ ہیئر برش ہر 4ماہ بعد بدل لینا چاہئے۔

شیئر: