Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینسر پھیلنے سے روکنے کی تحقیق میں پیشرفت

کیمبرج .... طبی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسی دوا تیار کرلی گئی ہے جو کینسر کے مرض کا پھیلاوبڑی حد تک روکنے میں مدد گار ثابت ہورہی ہے۔ ابتدائی طور پر اس کاتجربہ چوہوں پر کیا گیا ہے جس کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ یہ دوا جسم میں کینسر کے پھیلاو کو 75فیصد تک روک سکتی ہے۔کیمبرج کے سینگر انسٹی ٹیوٹ نے اس مقصد کیلئے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ 810چوہوں سے مدد لی او رانکی جلد میں کینسر کے خلیے داخل کئے گئے تھے۔ بعدازاں انکے علاج کے لئے جو دوا ستعمال کی گئی اس نے ان خلیوں کا پھیلاو3چوتھائی تک روک دیا۔ یہ بنیادی طور پر چوہوں کے جینز میں پائے جانے والے مخصوص جین کی وجہ سے ہوا ہے۔ اس معاملے پر مزید تحقیق جاری ہے۔
 

شیئر: