Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کو مذاکرات کیلئے پیغام دینگے، کویت

کویت۔۔۔۔کویت کے نائب وزیر خارجہ خالد الجاراللہ نے بتایا ہے کہ خلیجی ممالک مذاکرات سے معاملات حل کرناچاہتے ہیں۔ کویت جی سی سی ممالک کی طرف سے ایران کو پیغام پیش کریگا۔ الحیات اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلد ہی خلیجی ایلچی ایران جائے گا۔فریقین بات چیت کیلئے مناسب وقت طے کرنے کیلئے رابطے میں ہیں۔کویت نے بحرین میں منعقدہ خلیجی سربراہ کانفرنس کے بعد اعلان کیا تھا کہ خلیجی قائدین نے ایران کیلئے پیغام پہنچانے کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔ کویت نے خلیجی پیغام پہنچانے کیلئے ایران سے رابطہ کیاہے۔

شیئر: