Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فواد خان کافی ود کرن کے نئے سیزن کے پہلے مہمان ہوںگے

پاکستانی اداکار فواد خان کرن جوہر کے کامیاب شو ’کافی ود کرن‘ کے نئے سیزن کی پہلی قسط میں مہمان بن کر شریک ہوں گے۔فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں فواد کا مرکزی کردار، آئیفا ایوارڈز کی ہوسٹنگ، فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں فواد کے مختصر کردار کو بڑھا کر اہم کرنا اور اب اس شو کی پہلی قسط میں فواد کا شامل ہونا، ان سب باتوں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے فواد خان اور کرن جوہر کی بڑھتی دوستی کافی ا آگےتک جائے گی۔رپورٹس کے مطابق فواد سے قبل اس سیزن کی پہلی قسط کے لیے کرن جوہر کے قریبی دوست شاہ رخ خان کو مدعو کرنے پر غور کیا جارہا تھا تاہم بعد ازاں فواد خان کا نام سامنے آگیا۔’کافی ود کرن‘ شو کے اب تک 4 سیزن نشر کیے جاچکے ہیں۔اس شو میں بولی وڈ کی نامور شخصیات شرکت کرتی ہیں جنہیں کرن جوہر کے سخت سوالوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ساتھ ساتھ وہ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی بات کرتے ہیں۔

شیئر: