Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بشار پر کیمیکل اسلحے کے استعمال کا الزام

دمشق۔۔۔۔بین الاقوامی دستاویز میں واضح کیا گیا ہے کہ بشارالاسد اور ان کے سگے بھائی شامی خانہ جنگی کے دوران کیمیکل اسلحہ کے استعمال کے ذمے دار ہیں۔ اقوام متحدہ اورکیمیکل اسلحہ پر پابندی کرانے والی عالمی تنظیم نے مشترکہ تحقیقات کرکے واضح کیا ہے کہ کیمیکل اسلحہ فوج کے بعض دستوں نے استعمال کیا ہے۔ 2014-15کے دوران کیمیکل حملوںکے ذمہ دار بشار الاسد اوران کے بھائی ماہر سمیت کئی اعلیٰ سطح کے عہدیدارہیں۔ ایک ذمہ دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ انسپکٹرزنے شواہد کی بنیاد پر کیمیکل اسلحہ کے حملوں کے ذمہ داران کی نشاندہی کی ہے۔

شیئر: