Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اظہر الدین کے کاغذات نامزد گی مسترد

حیدرآبا د دکن... ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدارتی انتخاب میں شرکت کرنا چاہتے ہیں لیکن ریٹرننگ افسر نے ان کی نامزدگی مسترد کردی ۔ اس عہدے کیلئے تلنگانہ حکومت کے مشیر وویک کے علاوہ سابق کرکٹر جے سمہا کے بیٹے وی جے سمہا بھی امیدوار ہیں ۔ اظہر الدین نے کہا ہے کہ وہ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف اپیل کریں گے۔ ریٹرننگ افسر نے تاحیات پابندی کے حوالے سے سابق کپتان سے تفصیلات طلب کی تھیں لیکن اظہر الدین انہیں مطمئن نہیں کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ میری پابندی کے حوالے سے صورتحال واضح کرے ۔ عدالت بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے تاکہ غلط فہمیوں کا ازالہ ہوسکے۔ اظہر الدین نے کہا کہ الیکشن کمشنر کو صورتحال سے آگاہ کرنا چا ہتا ہوں لیکن رابطہ ممکن نہیں ہورہا۔ 
 

شیئر: