Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ٹیم پرانی طرز کی کرکٹ کھیل رہی ہے، مکی آرتھر

برسبین... پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے واضح کیا ہے کہ جس طرز کی کرکٹ اس وقت پاکستانی ٹیم کھیل رہی ہے اسے دیکھتے ہوئے تسلسل سے کامیابیوں کا حصول ممکن نظر نہیں آتا۔ اتفاقاً کوئی میچ جیت لینا ٹیم کیلئے کسی اہمیت کاحامل نہیں ہوسکتا۔ پہلے ون ڈے میں ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ اب بہت بدل گئی لیکن پاکستانی کھلاڑی اب بھی پرانے طور طریقوں کا سہارا لیتے ہیں جس کا نتیجہ ناکامیوں کی صورت میں سامنے آرہا ہے۔ گزشتہ سال انگلینڈ کیخلاف سیریز میں فتح کے بعد میں نے یہ سوچا تھا کہ شاید وننگ اسکواڈ شکیل دینے میں کامیاب ہوگئے لیکن میرا یہ خیال بری طرح غلط ثابت ہوا۔ ٹیم کی پوزیشن ایسی ہے کہ 250 رنز سے زائد کا حصول اس کیلئے مسئلہ بن جاتا ہے پہلے ون ڈے میں ہم جس طرح آوٹ ہوئے اس کے بعد 200 کا سنگ میل بھی ہمارے لئے چیلنج بنا ہوا ہے۔ دور حاضر کی ون ڈے کرکٹ میں ٹیمیں 350 سے زائد رنز بنانے کے ساتھ اس سے بھیبڑے ہدف حاصل کررہی ہیں لیکن اس فہرست میں کہیں بھی نہیں ہیں۔ 
 

 

شیئر: