Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوج میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی نہیں لگا رہے،جنرل راوت

نئی دہلی... آرمی چیف جنرل بپن راوت نے فوج میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی تردید کردی۔ سابق فوجیوں کی ایک تقریب میں صحافیوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے ۔فوج میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے خبر ایسے وقت شائع ہوئی جب سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے شکایات مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کئے جا رہے ہیں جو حکومت اور فوج کے لئے پریشانی کا سبب بن رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے دفتر نے وزارت داخلہ سے معاملے کی رپورٹ طلب کر لی۔ ہفتہ کو ایک نیاویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہواہے جس میں فوج کے جوان یگ پرتاپ سنگھ کی اہلیہ نے الزام لگایا کہ ان کے شوہر کو پریشان کیا جا رہا ہے ۔موبائل فون پر رابطہ بھی نہیں ہو سکا۔ 

 

شیئر: