Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یو پی میں صرف یادو پریوار کی ترقی ہوئی ،اسد اویسی

حیدرآباد... رکن پارلیمنٹ و صدر مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے کہا کہ وزیراعلیٰ اتر پردیش اکھلیش یادو ہر وقت ریاست کی ترقی کی بات کرتے اور اس کا دم بھرتے ہیں ۔حقیقت یہ ہے کہ یوپی میں عوام کی ترقی نہیں صرف یادو پریوار کی ترقی ہوئی ہے۔ شاملی ضلع کیرانہ میں خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2012 ءکے انتخابات میں سماج وادی پارٹی نے آبادی کے اعتبار سے مسلمانوں کو ریزرویشن کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا لیکن اس پر عمل نہیں کیاگیا۔ سماج وادی کی ناانصافیوں کا 11 فروری کو مسلمان بھرپور جواب دیں گے۔ سماجودی پارٹی نے یہ وعدہ کیا تھاکہ سچر کمیٹی کی رپورٹ اور رنگناتھ مشرا کمیشن کی جو سفارشات ہیں اس پر عمل کیا جائے گا اس جانب بھی کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم علاقوں میں اسکول اور کالج کھولنے کا وعدہ کیا تھا وہ بھی ابھی تک پورا نہیں کیاگیا۔ اسی طرح یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ جو مسلم لڑکیاں دسویں جماعت سے آگے تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں ان کے بینک اکاونٹس میں 30 ہزار روپے ڈالے جائیں لیکن کوئی رقم نہیں ڈالی گئی۔ انہو ںنے واضح انداز میں کہا کہ وہ مذہب کے نام پر یوپی میں ووٹ مانگنے نہیں آئے بلکہ ان کی تقریر کا ایک ایک جملہ دستور کی ایک ایک دفعہ کے حوالے سے ہوگا۔ 

 

شیئر: