Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوہلی مجھ سے زیادہ کامیابیاں سمیٹیں گے، دھونی

پونے... سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اپنے جانشین ویراٹ کوہلی کیلئے خیرسگالی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کپتان مجھ سے زیادہ کامیابیاں سمیٹے گا جبکہ ان کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم بھی تاریخ رقم کرتے ہوئے کامیاب ترین ون ڈے ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کرلے گی۔ ون ڈے سیریز سے قبل میڈیا سے گفتگو میں دھونی نے کہا کہ کوہلی جن صلاحیتوں کے حامل ہیں اور جس قسم کا تجربہ حاصل کرچکے ہیں انہیں دیکھتے ہوئے میرے لئے یہ پیشگوئی کرنا مشکل نہیں کہ وہ کامیابیوں اور ٹیم کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کے حوالے سے مجھے پیچھے چھوڑ دیں گے۔ تینوں فارمیٹ میں ایک ہی کپتان قیادت کرنے والے کو یکسوئی فراہم کرتا ہے۔کوہلی کو بھی یہ سہولت حاصل ہوگئی ہے۔ ٹیسٹ کے بعد اب وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھی قیادت کریں گے۔ یوں ان کیلئے کھلاڑیوں کو سمجھنا اور ان سے ان کی صلاحیتوں کے مطابق کام لینا مزید آسان ہوجائے گا۔ 
 

 

شیئر: