Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرچ مسالے والے کھانے عمر بڑھاتے ہیں، نئی تحقیق

ورمونٹ..... ماہرین کی غالب اکثریت یہ کہتی نظرآتی ہے کہ تیز اور تیکھے مسالے انسان کی صحت کیلئے بیحد مضر ہیں اسکی وجہ سے پیٹ میں طرح طرح کی بیماریوں کے ساتھ آنتیں اور گردے بھی خراب ہوتے ہیں۔ مگر سائنسدانوں کی بڑی تعداد ایسی بھی ہے جس نے اس کلیے کو من و عن تسلیم کرنے سے انکار کیا اور اس حوالے سے اپنی تحقیق جاری رکھی۔ چین میں بھی کچھ ایسی تحقیقات ہوئیں جن میں مرچوں اور مسالوں کی تباہ کاریوں کا ذکر کیا گیا تھا جبکہ خود اہل چین شاید دنیا میں سب سے زیادہ مرچیں کھانے والی قوم کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ورمونٹ یونیورسٹی کی میڈیکل کے سائنسدان اس بات پر متفق نظرآتے ہیں کہ مرچیں صرف خرابی کا ذریعہ نہیں۔ یہ تحقیقی رپورٹ 16ہزار امریکیوں کی صحت اور خورونوش کی عادت کے 23سالہ تجربات کی روشنی میں مرتب ہوئی ہے۔ جس سے یہ کہا گیا ہے کہ زیادہ تیکھی مرچیں کھانے والے افراد کافی عرصے تک زندہ رہتے ہیں۔ انکی قوت حافظہ بالخصوص گوشت کھانے کی قوت دوسروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ تیز اور تیکھی مرچیں پیٹ کے مختلف جراثیم کو مارنے ، مٹاپا کم کرنے اور شریانوں میں خون کو رواں دواں رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔

شیئر: