Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد کپو ر کی بہن کی منگنی ہوگئی؟

نئی دہلی...فلم اسٹارشاہد کپور کی چھوٹی بہن ثنا کپور کی منگنی ہو گئی ۔ فلم نیوز پورٹل نے دعویٰ کیا کہ ثنا کی منگنی اداکار منوج پہوا کے بیٹے مینک پہوا سے ہوئی ہے۔دونوں کی منگنی سادہ تقریب میں ہوئی ۔ پہوا خاندان اوم پوری سے بے حد قریب تھا اور ان کے سوگ میں دھوم دھام سے منگنی نہیں کرنا چاہتا تھا۔واضح رہے کہ ثناءکپور نے فلم شاندار میں عالیہ بھٹ کی بہن کا کردار بھی کیا تھا۔ثناءاور مینک پہوا کی دوستی کی خبریں میڈیا میں آتی رہی ہیں۔

 

شیئر: