Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوران پروازطیارے پرآسمانی بجلی گر گئی

  ماسکو .... محکمہ شہری ہوابازی کے ذرائع کی جانب سے ہولناک خبر جاری ہوئی ہے جس کے مطابق مسافروں سے بھرا ہوا طیارہ اس وقت تباہ ہونے سے بال بال بچ گیا جب آسمانی بجلی اس پر آگری۔ خوش قسمتی سے نقصان طیارے تک محدود رہا اور مسافر محفوظ رہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اچانک آسمان پر سیاہ بادل چھا گئے اور زور دار طریقے سے بجلی کڑکنے لگی۔ طیارے کو اڑان بھرے صرف 20منٹ ہی ہوئے تھے ۔ یہ پرواز 2گھنٹے 20منٹ تک جاری رہنے والی تھی۔ اتنے بڑے حادثے کے بعد بھی طیارہ سوچی پہنچنے میں کامیاب رہا۔ مسافروں نے اس ہولناک واقعہ کو زندگی کا سب سے یادگار واقعہ قرار دیا اور اپنی جان بچنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔
 

شیئر: