Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنخواہ دار ملازمین اعصابی مریض بن سکتے ہیں

  لندن ..... بہت سے اداروں، دفاتر اور کارخانوں وغیرہ میں ملازمین کی اجرت اور تنخواہیں ادا کرنے کے طریقے مختلف ہیں۔ کہیں یکمشت تنخواہ ادا کردی جاتی ہے جو سالانہ بنیاد پر ہوتی ہے یا ششماہی بنیاد پر۔ کہیں ملازمین کو کام کے حوالے سے مختلف ترغیبات دی جاتی ہیں تاکہ وہ دل لگا کر کام کریں اور ادارے یا کارخانے میں اضافی پیداوار ہو۔ ہیومن ریسورس جرنل کی رپورٹ کے مطابق یہ ایک غلط قسم کی منفی سوچ کا حامل خیال ہے کیونکہ کام کے عوض اجرت یعنی جتناکام کرو گے اتنے ہی پیسے ملیں گے تنخواہ دار ملازمین کیلئے کسی طور درست نہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ملازم کو کم او ر دوسرے کو زیادہ تنخواہ ملنے کی جو وجہ بھی ہو یہ استحصال کی ایک قسم ہے اس سے آجروں کا تو فائدہ ہوتا ہے مگر ادارے کے ملازمین مجموعی طور پر اسکا برا اثر لیتے ہیں۔ یہ صورتحال انہیں اعصابی مریض بنادیتی ہے
 

شیئر: