Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے وفائی پر ساتھی کو کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا

  ماسکو ..... بے وفائی پر کسی کا چراغ پا ہوجانا کوئی انوکھی یا نئی بات نہیں ۔ ایک وڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک روسی شخص جو بیحد غصے میں نظر آرہا ہے۔ اس نے اپنی دوست کو کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا۔ کہا جاتا ہے کہ غالباً وہ اپنی خاتون دوست کی بے وفائی پر ناراض تھا اور اسے اس کے کئے کی سزا دینا چاہتا تھا۔ وڈیو میں صاف نظر آتا ہے کہ وہ اپنی دوست کو گھر سے کھینچتا ہوا سڑک کے پار لیکر جارہا ہے ۔ اس نے راستے میں اپنی دوست کو کمر سے پکڑ کر زمین پر پٹخنے کی بھی کوشش کی ۔ آخر کار اسے کچرے کے ڈھیر پر لیجاکر چھوڑ دیا ۔پھر بھی دل نہ بھرا تو کچرا اٹھانے والے اسٹیل کے ڈبے سے اسکا سر دے مارا۔ 
 

شیئر: