Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند میں بے روزگاری بڑھ سکتی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ....... اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2017 ءمیں ہند میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوسکتاہے۔ آئی ایل او نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 2017ءاور 2018ءکے درمیان ہند میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ روزگار کی ضرورتوں کی بنا پر اقتصادی ترقی کی رفتار کم ہوتی جارہی ہے۔ 2017 ءمیں بے روزگاری میں اضافہ ہوگا ۔ سماجی عدم مساوات کی صورتحال بھی خراب ہوگی ۔ رواں سال اور آئندہ سال ہند میں روزگار کے مواقع کی فراہمی کی رفتار سست ہوگی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ہند میں 2016 ءمیں ایک کروڑ 77 لاکھ افراد بے روزگار تھے۔ رواں برس یہ تعداد ایک کروڑ 78لاکھ ہوجائیگی۔ 2018 ءمیں یہ تعداد ایک کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ جائے گی ۔ 
 

شیئر: