Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی نے شوہر کو گردہ دیدیا

مکہ مکرمہ۔۔۔۔مکہ مکرمہ کی دلہن نے شوہر کو اپنا گردہ دیدیا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی شہری رشتے کے بعد ملازمت سے محروم ہوگیا تھا،گردے کی تکلیف میں مبتلا تھا، مکہ مکرمہ کے اسپتالوں سے گردے کی صفائی کیلئے 6برس سے رجوع کررہا تھا جیسے ہی دلہن کو پتہ چلا اس نے فوراً اپنا ایک گردہ دینے کا اعلان کیا۔رپورٹ کے مقامی شہری نے رشتہ طلب کرتے وقت دلہن کے اعزہ کو بتادیا تھا کہ وہ گردے کی تکلیف میں مبتلا ہے اس کے باوجود انہوں نے رشتہ قبول کرلیا تھا ۔ ابھی رخصتی بھی نہیں ہوئی تھی کہ دلہن نے شوہر کو اپنا گردہ پیش کرکے اس کا دل جیت لیا۔

شیئر: